دمشق 11جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے دارالخلافہ کہلانے والے شہر الرقہ میں مسلسل پیش قدمی کر رہی ہیں۔ شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ان شامی فورسز کو امریکی قیادت میں بین الاقوامی عسکری اتحاد کی فضائی مدد بھی حاصل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز الرقہ کے نواحی علاقے ہرقلیہ پر قبضہ کر چکی ہیں، جب کہ جہادی پسپا ہوتے جا رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اگر الرقہ کا قبضہ اسلامک اسٹیٹ سے چھڑا لیا گیا، تو یہ اس شدت پسند تنظیم کے لیے بہت بڑا دھچکا ہو گا۔